کراچی: کورنگی میں بچی سے زیادتی اور قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی: پولیس کے مطابق کورنگی سےگرفتار ملزم نے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذاکر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے رات ساڑھے 11 کے قریب بچی کورکشےمیں بٹھایا اور ایک گھنٹہ بچی کو رکشے میں گھمايا اور نشہ کرتارہا جب کہ ساڑھے 12 بجے کے قریب بچی کو اتوار بازار گراؤنڈ میں لے گیا۔

ملزم کے بیان کے مطابق بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ تھی اور نیم بے ہوش تھی، اچانک بچی نے چھلانگ لگادی جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی۔

ملزم نے مزید بتایا کہ اس نے بچی کوکچرے پرپھینکا اورگھرآ گیا، بیوی سے کہا کہ سواری لے کر گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ملتان کے ٹکٹ لیے اور کپڑے لینے گھر پہنچا تھا، ملزم نے بیوی کو فون کیا، وہ بچوں سمیت کراچی سے فرار ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہےکہ 28 جولائی کو کراچی کے علاقے کورنگی میں بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں