رکن پنجاب اسمبلی نذیرچوہان نے فون پر بھی شہزاد اکبر سے معذرت کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر سے فون پر بھی معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ایم پی اے نذیرچوہان کاشہزاداکبر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیان پر مشیر داخلہ سے معذرت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نذیر چوہان کا کہناتھاکہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طورپر اچھالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے دونوں رہنماؤں میں رابطہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہےکہ اس سے قبل نذیرچوہان اپنے ویڈیو بیان میں بھی شہزاد اکبر سے معذرت کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں