اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا آصف زرداری اور بلاول پر حملہ کرانےکا الزام

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہےکہ آصف زرداری اور بلاول نے ان پر زرداری ہاؤس نواب شاہ کے قریب حملہ کرایا ۔

حلیم عادل شیخ نےالزام لگایاکہ زرداری ہاؤس کے قریب ان کی گاڑی پر انڈے پھینکے گئے اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، ساتھیوں کو مارا گیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہےکہ حملہ آور ز رداری ہاؤس سے آئے تھے ، وہ حملے کے خلاف پولیس کے پاس نہیں جائیں گے کیونکہ انہیں سندھ پولیس پر اعتبار نہیں ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی سعود امیرمگسی کا کہناہے کہ حلیم عادل شیخ کےقافلےپر زرداری ہاؤس کےقریب دو انڈے پھینکے گئے تاہم جائےوقوعہ سےنہ تو پتھر ملے نہ ہی گولیوں کےخول۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو پولیس پروٹوکول دیا گیاتھا،حلیم عادل شیخ نےروٹ تبدیل کیا اور زرداری ہاؤس کےقریب سےگزرے۔

اُدھرپیپلز پارٹی یوتھ کے درجنوں کارکنوں نے نواب شا ہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر اسد زرداری کا کہنا تھا کہ وہ آفس کے لیے نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان پر جملے کسے، تحریک انصاف کے رہنما عنایت رند ودیگر نے ہمیں روک کر زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ حلیم عادل شیخ سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کر رہے ہیں ،اس لیے ان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں