بھارتی کرکٹ بورڈ کی کشمیرپریمئیرلیگ کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا(بی سی سی آئی) کی کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) سے متعلق ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےکشمیرپریمئیرلیگ کو منظور نہ کرنے کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا ہے۔

اس کے علاہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے رکن ممالک کو بھی کشمیر لیگ کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔

پی سی بی نے کشمیر پریمیئرلیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہوا ہے جس کا آئی سی سی کو بھی علم ہے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے ممبرممالک کوکے پی ایل میں شرکت کی اجازت دی ہے اور منظور شدہ کشمیرپریمیئر لیگ پر آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگ میں 5 سال سے زائد عرصے سے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کھیلنےکی اجازت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئرلیگ پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور کیا ہے، غیرانٹرنیشنل کرکٹ کی منظوری یا غیر منظوری آئی سی سی کا دائرہ اختیار نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں