پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
گیانا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز شروع کی تو دوسرے اوور کی دوسری گیند کے بعد پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تیزبارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور اب میچ کو ختم کردیا گیا ہے۔
بارش کے باعث 1.2 اوورز کا میچ ممکن ہوسکا اور ویسٹ انڈیز نے بغیرنقصان کے 15 رنزبنائے۔ آندرے فلیچر 14 اورکرس گیل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔