پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق آج سے مرحلہ وار شروع ہورہا ہے۔
گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا کے باعث اس بار صوبے میں نیا تعلیمی سال بھی اپریل کی بجائے اگست سے شروع ہونے جارہا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے وژن کو عملی جامہ بھی اسی دن سے پہنایا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح سے ہوگا، تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب پڑھائی جائیں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کاکہناہےکہ دینی مدارس میں بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب ہی پڑھائی جائیں گی، سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ کی لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے تربیت بھی کی جارہی ہے۔