ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے اٹل شریف کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل دلاور خان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہناہےکہ دلاور خان پولیو مہم پر ڈیوٹی دینے کیلئے جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی پشاور میں فائرنگ کرکے فرنٹیئر ریزروپولیس اہلکارکو قتل کیاگیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک کےمختلف حصوں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے۔