اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام!

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافرکے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا بتانا ہےکہ ملزم طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحہ جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کےحوالےکردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں