افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں طالبان کے 40 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان صوبے ہلمند میں امریکی بمباری میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بمباری میں طالبان کے 40 جنگجو مارے گئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں آج بمباری کی ہے۔

افغان میڈیاکے مطابق بمباری میں بچوں سمیت ایک خاندان کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم افغان حکومت نے عام شہریوں کی اموات کی تصدیق نہیں کی۔

افغان حکام کے مطابق لشکر گاہ کے بہت سے علاقے طالبان کے قبضے میں ہیں جبکہ افغانستان میں طالبان کی شدت پسند حکومت اور سول وار کے خدشات کے سبب مہاجرین کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ امریکا نے افغان پناہ گزینوں کے لیے نیا افغان مہاجرین پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں افغانستان میں امریکی فنڈڈ پراجیکٹس، غیرملکی این جی اوز، غیرملکی میڈیا کیلئےکام کرنے والےدرخواست دے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں