بلوچستان: مزید 5 افراد میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوگئی

بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آگئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نو ر اللہ موسیٰ خیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ کانگو میں مبتلا 3 مریضوں کا تعلق کوئٹہ، ایک کا پشین اور ایک کاکان مترزئی سے ہے جنہیں کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے شبے میں 7 مریض اسپتال لائے گئے جن میں سے 5 میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹر نو ر اللہ موسی خیل نے بتایا کہ کانگو میں مبتلا مریضوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں