لاہور میں ایک ہی محلے کی 4 بچیاں ایک ساتھ لاپتا

لاہور میں تھانہ ہنجروال کے محلہ نمبرداراں سے 4 بچیاں لاپتا ہو گئیں۔

پولیس نے لاپتا بچیوں کے لیے اغواکا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کے اغواکا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹروٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلیں لیکن واپس نہ آئیں اس لیے بچیوں کو اغوا کیے جانے کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

دوسری جانب چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن نے بھی بچیوں کی گمشدگی کا نوٹس لے لیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں