گوجرانوالہ۔کامونکی میں میٹرک کے امتحان میں جعل سازی کرنے پر لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے اور اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج

کامونکی میں لیگی ایم این اے کے بیٹے کا سپلیمنٹری امتحانات میںجعل سازی کرکے اپنی جگہ دوسرے نوجوان کو کمرہ امتحان میں بیٹھانے کاانکشاف ، سپرٹنڈنٹ نے شک گزرنے پر نوجوان کو پکڑلیا لیکن ملزم خبیب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ایم این اے کے بیٹے سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

کامونکی میں لیگی ایم این اے کے بیٹے کا سپلیمنٹری امتحانات میںجعل سازی کرکے اپنی جگہ دوسرے نوجوان کو کمرہ امتحان میں بیٹھانے کاانکشاف گورنمنٹ سکول نمبر ایک سنٹر 66میںہونے والے امتحانات میں نوجوان خبیب ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کی جگہ 604748رول نمبر پر کمرہ امتحان میں بیٹھ کر پیپر دے رہا تھاجیسے سپرٹنڈنٹ نے شک گزرنے پر پکڑلیااور نوجوان کے قبضہ سے پیپر کے متعلق اوران بھی برآمد وہوئے لیکن ملزم خبیب سنٹر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے سنٹر سپرٹنڈنٹ عدیل ورک کی مدعیت میں ایم این اے کے بیٹے اور اسکے دوست سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن واقعہ کے8روز گزرنے کے باوجودپولیس کی طرف سے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں