چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے پاک فوج کا کردارنمایاں ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے ساہیوال میں محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ علما اور عوام متحدہوکر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے، امن و امان کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے، اتحادبین المسلمین اورپیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کا تقاضا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امن و امان کے لیے پاک فوج کا کردار نمایاں ہے، اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علما اور عوام متحدہوکر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام کریں گے۔