ٹوکیو اولمپکس : چین کی 29 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار

ٹوکیو اولمپکس کے10ویں روز میز بان جاپان کے ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا جو مسلسل دوسرے روز بھی سونے کا کوئی تمغہ نہ جیت سکے۔

میڈل ٹیبل پر چین کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے جن کے ایتھلیٹس نے مزید5 گولڈ میڈل جیت کر 29 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ امریکا 22 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کے 10ویں روز 22 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کے باعث سیلنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے جس کے دو ایونٹ میں سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہونا تھا۔

مجموعی طور پر 20 گولڈ میڈلز میں چینی ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو مزید دراز کرتے ہوئے 5 سونے کے تمغے اپنے نام کیے، اُنہوں نے آرٹسٹک جمناسٹک، سائیکلنگ اور شوٹنگ کے علاوہ ویٹ لفٹنگ کے دونوں گولڈ میڈلز جیتے۔

امریکا نے ایک گولڈ میڈل آرٹسٹک جمناسٹک کے ویمن فلور ایکسرسائز اور ایک ویمن ڈسکس تھرو میں حاصل کیا۔

اس کے علاوہ کیوبا اور جرمنی کے حصے میں بھی 2، 2 گولڈ میڈلز آئے، ایتھلیٹکس مقابلوں میں ویمن سو میٹر ہرڈلز میں پورٹوریکو نے پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا۔

10ویں روز جنوبی کوریا، یونان، مراکش ، نیدرلینڈز، انڈونیشیا، ڈنمارک، برطانیہ اور فرانس نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں