امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پر تشدد کارروائیوں کے باعث افغان نقل مکانی کررہے ہیں۔
امریکی اخبار نے رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی شدت پسندی اور خانہ جنگی کے خدشات کےسبب مہاجرین کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 30 ہزار افغان ہر ہفتے بے گھر ہورہے ہیں جبکہ بہت سے افراد عارضی خیموں میں پناہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ بہت سے افغان محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے ہاں بھی منتقل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی اخبار نے کہا ہے کہ ہزاروں افغان باشندوں کی جانب سے دیگر ممالک میں پناہ کیلئے ویزے کی درخواستیں دی جارہی ہیں۔