ساہیو ال میں شادیاں کرکے سفید پوش خاندانوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل احسن نامی شخص سادہ لوح خاندانوں میں شادیاں کرتا اور ان سے طلائی زیورات اور بھاری رقم ہتھیاتا، اس کام میں وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کا بیٹا اور پہلی بیوی بھی شامل رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی 15ویں بیوی نے فصیل کی شادیوں کا بھانڈا پھوڑا جس کے مطابق وہ شادی کے لیے اپنے آپ کو کنوارا یا طلاق یافتہ ظاہر کرتا اور شادی کے بعد رقم اور زیوارت ہتھیا کر بیوی کو طلاق دے دیتا۔
ساہیوال تھانہ بہادر شاہ پولیس نے مرکزی ملزم فیصل کی 15ویں بیوی کی شکایت پر اس کے بیٹے عبدالاحد کو گرفتار کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھوکہ دہی سے شادیاں کرنے والا یہ منظم گروہ کافی عرصے سے وارداتیں کر رہا تھا۔