امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے یا مرنے کی شرح ایک فیصد سےبھی کم ہے۔
امریکی ادارے سی ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ کوروناکے95 فیصدسےزائد، اسپتال پہنچنے یا اموات کے کیسز غیر ویکسین شدہ افراد میں رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے کورونامیں مبتلا ہونےکی شرح 0.004 فیصد اور مرنے کی شرح 0.001ہے۔
دوسری جانب امریکی ڈاکٹر فاؤچی کا کہناہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد میں کورونا کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین ہمیں اسپتال پہنچنے،شدید بیمار ہونے یا موت کے منہ میں جانے سے بچا رہی ہے تاہم ویکسینیٹڈ افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے امریکا 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن کےہدف تک پہنچ گیاہے جو امریکا کیلئے ایک اہم قدم ہے۔