پاکستان میں کورونا نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے اور 4722 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4722 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 47 ہزار 999 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1454 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 78595 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں