پاکپتن: چک ملک بہاول سے لاپتا ہونے والی 4 بہنیں لاہور کے ایک بس ٹرمینل سے مل گئیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہورکے لاری اڈے سے ملنے والی چاروں لڑکیوں کو پاکپتن میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لاپتا ہونے والی لڑکیوں میں سے بڑی بہن 20 سالہ انعم کا کہنا ہے کہ اس نے ایف ایس سی کیا ہوا ہے اور مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں لیکن والد غربت کے باعث مزید تعلیم دلوانے سے قاصر تھے۔
پولیس کے مطابق انعم چھوٹی بہنوں کو تعلیم دلانے اور زندگی بدلنےکے لیے ساتھ لے کر نکلی تھی جب کہ لڑکیاں شناختی کارڈ، ب فارم اور تعلیمی اسناد لے کر نکلیں اوربس پرسوار ہوکر لاہور پہنچی تھیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چاروں بیٹیوں کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی جانب سے تھانہ صدر پاکپتن میں درج کرایا گیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔