‘اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سےکم نہیں‘

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشیدالحسن کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سےکم نہیں۔

رشید الحسن نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرن چیف کا اختیار رکھتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو تبدیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم 41 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچی ہے جب کہ پاکستان کا نمائندگی سے محروم رہنا کسی صدمے سےکم نہیں، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگرہاکی فیڈریشن میں احتساب کا عمل نہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسپورٹس میں دلچسپی خوش آئند ہے اور ہاکی سےمتعلق ان کا بیان سن کرخوشی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں