پاکستان کا پہلا وائرل میم 52 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوگیا گوجرانوالہ کا رہائشی آصف راتوں رات لکھ پتی بن گیا ان روپوں سے اپنے لئے گھر اور ایک گاڑی خریدوں گا ۔ محمد آصف کی ڈان نیوز سے گفتگو
پاکستان کا پہلا وائرل میم 52 ہزار امریکی ڈالر روپے میں نیلام ہوگیا۔ پاکستان کے پہلے وائرل میم دو روز قبل این ایف ٹی 20 ایتھریئم میں نیلام ہوا جس کی مالیت امریکی ڈالر میں 52 ہزار اور پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84 لاکھ روپے بنتی ہے ، اس این ایف ٹی کو ’فورموسا‘ نامی چینی شہری نے خریدا ہے۔ایڈوب فوٹوشاپ کی مدد سے تخلیق کیا گیا یہ میم 13 ستمبر 2015 کو گوجرانوالہ کے رہائشی محمد آصف رضا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ، جس میں 3 تصاویر کو دیکھا گیا ، ایک تصویر میں 2 لڑکے ہاتھ ملا رہے ہیں جب کہ نیچے کی جانب تیسرے لڑکے کی 2 تصاویر ہیں جنہیں سبز لکیروں سے کاٹا گیا ، ان تصاویر پر انگریزی میں یہ بھی لکھا گیا کہ کہ ’مدثر کے ساتھ دوستی ختم ہوگئ اب سلمان میرا بہترین دوست ہے یہ میم اس قدر مقبول ہوا کہ فیس بُک پر اسے 47 ہزار لائکس ملے ، اس پر 27 ہزار بار تبصرہ کیا گیا اور 56 ہزار مرتبہ شیئر بھی کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی پاکستان کا پہلا سب سے زیادہ وائرل ہونے والا مذکورہ میم دنیا بھر میں مقبول ہوگیا اور اس کی بنیاد پر عالمی سیاست شوبز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اس کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں میمز بنائے گئے گوجرانوالہ کے رہائشی آصف کا کہنا کہ اس کے خیال میں بھی نہیں تھا کہ اس کی تصویر اس قدر مقبول ہوگی ۔ان روپوں سے اپنا گھر اور ایک گاڑی خریدوں گا