چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت لی

چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 3 اوورز مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا

اس کے بعد میچ کو 9 اوور تک محدود کیا گیا لیکن بارش کا سلسلہ نہ رک سکا جس کے باعث میچ کو ختم کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے، آندرے فلچر نے 17 اور کرس گیل نے 12 رنز اسکور کیے۔

میچ ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔

گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-1 سے اپنے نام کی۔ خیال رہے کہ پہلا، تیسرا اور چوتھا میچ بارش کی نذر ہوا تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں