کورونا کیسز بڑھیں گے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی: یاسمین راشد

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لہٰذا کیسز بڑھیں گے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی۔

لاہور چیمبر میں سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلیسیمیا سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی آگاہی مہم کے نتیجے میں تھیلیسیمیا پر کسی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 93 لاکھ افراد کو صحت کارڈ ز دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب صحت پر اس سال 373 ارب روپے خرچ کرے گی۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے وزیر صحت نے کہا کہ لوگ احتیاط نہیں کرتے اس لیے کیسز مزید بڑھے تو پابندیاں بھی بڑھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں