پاکستان:کورونا سے مزید 67 اموات، 4745 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے اور 4745 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4745 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 58 ہزار 405 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2095 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 711 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79992 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں