کیا عاطف اسلم ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں؟

معروف گلوکار عاطف اسلم سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویب شو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شامل میزبان کی جانب سے دعویٰ کا گیا ہے عاطف اسلم جلد ہی چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

میزبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاطف اسلم نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سنگ مر مر کے سیکوئل کے ذریعے ڈراموں میں ڈیبیو کریں گے جب کہ ڈرامے میں اداکارہ کبریٰ خان اور ہانیہ عامر بھی جلوہ گر ہوں گی۔

فی الحال اس حوالے سے گلوکار کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل فلم بول کے ذریعے اداکاری کے میدان میں ڈیبیو کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عاطف اسلم کا گانا ‘رفتہ رفتہ’ ریلیز ہوا ہے جس کی ویڈیو میں معروف اداکارہ سجل علی نے عاطف اسلم کے ساتھ جلوے بکھیرے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں