منظور وسان نے شیخ رشید سے متعلق بڑا خواب دیکھ لیا

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق بڑا خواب دیکھ لیا۔

سیاسی خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل شیخ رشید نئی جماعت میں شامل ہوں گے تاہم انہوں نے وفاقی وزیر کی نئی جماعت کا نام نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ منظور وسان متعدد سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے متعلق خواب دیکھنے کے دعوے کر چکے ہیں۔

منظور وسان نے اس سال عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی قربانی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور جولائی کے مہینے کو وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔

پی پی رہنما نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی پیش گوئی بھی کی تھی تاہم بلاول بھٹو زرداری نے اب تک شادی نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں