امریکی نیوز چینل سی این این نے کورونا کی ویکسی نیشن کے بغیر دفتر آنے پر تین ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
سی این این کے سربراہ جیف زوکر کی طرف سے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کروانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 6 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ملازمین کو بھی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔