پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

شیئرز بازار کے 100 انڈیکس نے 300 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکرنےکے بعد 149 پوائنٹس کمی سے 47ہزار 640 پر کاروبارکا اختتام کیا۔

شیئرز بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 37 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 7 ارب روپے کم ہوکر8 ہزار 364 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں