کوئٹہ سے اغوا کے بعد قتل کیے جانیوالے اے این پی رہنما عبیداللہ کاسی سپردخاک

کوئٹہ سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو کلی کتیر کچلاک میں سپرد خاک کردیا۔

اے این پی کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش پشین کے علاقے سرانان سے برآمد ہوئی۔

گزشتہ روز عبید اللہ کاسی کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

عبید اللہ کاسی کی نماز جنازہ کلی کیتر کچلاک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی نے آج صوبے میں شٹر ڈاؤن اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں