ارطغرل غازی کے اہم کردار کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے معروف ترک اداکار بوراک ہاکی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں سلطان علاؤالدین کا کردار نبھانے والے بوراک ہاکی نے فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہوجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ فیس بک پیج ان کے کنٹرول میں نہیں ہے ، فیس بک پیج پر کوئی اسٹوری نہ کھولیں اور اس پیج کو رپورٹ کریں۔

اداکار کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری میں فیس بک پیج کا لنک بھی شیئر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار بوراک ہاکی ’ارطغرل غازی‘ میں سلطان علاؤالدین کائیوکوباد کا کردار نبھانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں