قصور: ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا جانیوالا تاجر چند گھنٹوں میں بازیاب

قصور میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے تاجر کو پولیس نے 10 گھنٹے بعد بازیاب کرالیا۔

قصور پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح الہ آباد کے رہائشی تاجر یاسین کو نامعلوم کار سواروں نے اغوا کر لیا تھا، اغواکاروں نے تاجر کے موبائل سے فون کرکے اس کے بھائی سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دھمکی دی کہ شام 5 بجے تک رقم ادا نہ کی گئی تو مغوی کو قتل کر دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلد ہی ملزمان تک پہنچ گئے اور 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے تاجر یاسین کو بازیاب کرا لیا جب کہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں