ویڈیو: اے ٹی ایم سے پیسے چوری کرنیوالا چور خود مشین میں پھنس گیا

بھارتی شہر چنئی میں ایک چور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے چکر میں خود پھنس گیا۔

28 سالہ موپیندرا رائے نامی ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کیلئے مشین اور اس کے عقب میں موجود دیوار توڑی لیکن بعد میں وہ مشین اور دیوار کے بیچ و بیچ پھنس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا جب کہ اس نے پتھروں سے دیوار توڑی، آس پاس کے لوگوں کو اے ٹی ایم سے غیر معمولی آواز آئی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو خبر دی۔

پولیس اطلاع ملنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تو رقم لوٹنے کی غرض سے مشین توڑنے والے ملزم کو مشین میں پھنسا دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسے نکال کر گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مشین کے پچھلے حصے کی جانب سے نکلنا چاہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں