امریکی صدر کا افغان رہنماؤں پر طالبان کیخلاف متحد ہوکر لڑنے پر زور

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔

صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں بنیادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہمارے لیے اہم ہیں، پرُتشدد واقعات طالبان کے معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور تک پہنچ چکے ہیں۔

حال ہی میں طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پل خمری پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور طالبان 5 روز کے دوران 8 ریاستی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں