گوجرانوالہ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے تیز دھارآلے سے حملہ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی پر حملے کا یہ واقعہ چک لشکری میں پیش آیا جہاں ملزمان کے حملے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول منیر اور زخمی خاتون لودھراں کے رہائشی ہیں، دونوں نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور چھپ کر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کے رشتے دار ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں