سکیورٹی وین ڈرائیورکے 20 کروڑ روپے لیکر فرار ہونےکی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی میں سکیورٹی وین ڈرائیور کی جانب سے 20 کروڑ روپے لےکر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

جس وین میں کیش موجود تھا اس وین کوسی سی ٹی وی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو صبح اس وقت کی ہے جب 2 سیکورٹی گارڈز 10 کروڑ روپے جمع کرانے نجی بینک گئے تھے، اس وقت ملزم وین ڈرائیور شاہ حسین گاڑی میں ہی موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے وین سینٹرل پولیس آفس کے عقب میں ریلوے لائن مسکین گلی کے پاس چھوڑی اور فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کےدیگرساتھیوں کے ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں، ملزم گلستان جوہر کا رہائشی ہے، اس کے گھر پر چھاپہ ماراگیا اور اس کے والد کو حراست میں لے کر میٹھادر تھانے منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں اہل خانہ کی نشاندہی پر عدالتی بیلف نے تھانے سے ملزم کے والد کو بازیاب کرایا، ملزم کےوالد کے بیان کے مطابق گذشتہ 4 مہینے سے بیٹےکا گھروالوں سے رابطہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل آئی آئی چند ریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے روانہ ہوئی تھی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ وین میں 20 کروڑ روپے تھے، ڈرائیور نے وین ایک گلی میں چھوڑ دی اور رقم لےکرفرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں 20 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں