لاہور ائیرپورٹ پر خاتون کا سامان کی تلاشی کے دوران سونےکےکنگن کی چوری کا الزام

لاہور ائیرپورٹ پر کینیڈا جانے والی پاکستانی خاتون کے سامان کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر ان کا سونےکا کنگن چوری ہوگیا۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور سے براستہ قطرکینیڈا جانے والی پاکستانی خاتون شازیہ عامرکے مطابق وہ 8 اگست کو کینیڈا جانےکے لیے رات 2 بجے ائیرپورٹ پہنچیں، سرچ کاؤنٹر پر ان کا سامان اسکیننگ مشین پر رکھا گیا تو اس میں سونے کے دو کنگن تھے ، جب پرس واپس دیا گیا تو کنگن ایک تھا۔

خاتون کے مطابق انہوں نے اسی وقت عملے کو آگاہ کیا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور بورڈنگ کارڈ پھاڑنے اور سفر کی اجازت نہ دینےکی دھمکیاں دیں اور بعد میں معافی نامہ لکھوا کرجانے دیا گیا۔خاتون نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) اسٹاف کاکہنا ہےکہ خاتون اسکیننگ مشین پر س بھول گئی تھیں ، ان کے شور مچا نے پرائیر لائن کا عملہ سرچ کاؤنٹر پر آیا اور ان کا سامان ساتھ لے گیا ۔

ڈی جی اے ایس ایف نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں