ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے جمیکا میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں تاہم دونوں جانب سے فائنل الیون کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا،قومی ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کا تو اعلان کیا گیا ہے البتہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ٹاس سے پہلے کیا جائےگا ۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں کون ان ہو گا کون آؤٹ ؟ یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ، لیکن عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے جب کہ بولنگ اٹیک کیا ہوگا اس کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر ہی کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کے باعث کے پی ایل کے میچزکے اوقات میں تبدیلی
دوسری جانب ٹیسٹ کی وجہ سے کشمیرپریمیئر لیگ (کے پی ایل)کے میچزکے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے، 12 اور13 اگست کو کے پی ایل کا پہلا میچ صبح ساڑھےدس بجے اوردوسرا سہ پہرساڑھےتین بجے شروع ہوگا۔

14 سے 16 اگست تک میچز ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے اور فائنل 17 اگست کو شام 7 بجے کھیلا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں