’یہ سارا پروٹوکول ایک فٹ بالر کیلئے‘، میسی کے مداح حیران

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی فرانس کے شہر پیرس میں اپنے نئے فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدے کیلئے پہنچے جہاں ان کا شاندار پروٹوکول کے ذریعے استقبال کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے لیونل میسی کو میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں اسپتال جانے کیلئے دیے گئے پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار فٹبالر کو کسی ملک کے سربراہ کی طرح کے پروٹوکول سے کم پروٹوکول نہیں دیا گیا۔

صارفین نے اس پروٹوکول کی ویڈیو پر مزے مزے کے تبصرے کرتے ہوئے حیرانی بھی ظاہر کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میسی کو دیا گیا پروٹوکول حقیقت سے دور لگ رہا ہے۔‘

یک صارف نے لکھا ’یہ سارا پروٹوکول ایک فٹ بالر کیلئے ،خدایا، میسی بہت بڑے ہیں۔‘
خیال رہے کہ کچھ روز قبل فٹبال اسٹار لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا تھا۔

میسی نے بارسلونا کو خیرباد کہنےکے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا علان کیا تھا اور وہ گزشتہ روز اسی سلسلے میں پیرس پہنچے تھے جہاں ان کے مداحوں کا بھی جم غفیر موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں