بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔
کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر کو پہلی بار میڈیا کے سامنے لے آئے ہیں، اس موقع پر دونوں بھائیوں اور ان کے اداکار والدین کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے وائرل تصویر پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے جہانگیر کو اپنے بڑے بھائی تیمور سے ملتا جُلتا قرار دینا بھی شروع کردیا ہے۔
کرینہ کپور کو سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ اپنے والد رندھیر کپور سے ملنے ان کے گھر جاتے دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے اس مرتبہ چھوٹے بیٹے جہانگیر کا چہرہ چھپانے سے بھی گریز کیا ہے۔
خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال فرور ی میں ہوئی تھی جس کا نام جہانگیر علی خان رکھا گیا ہے۔