انتہاپسند ہندوؤں کا مسلم شخص سے بیٹی کے سامنے انسانیت سوز سلوک

مسلمانوں پر ہندو لڑکی کا مذہب تبدیل کروانے کا الزام لگاکر بھارت کے شہر کان پور میں 45 سالہ مسلمان شخص سے انتہا پسندوں نے انسانیت سوز سلوک کیا۔

مسلمان شخص کو گلی میں گھمایا، ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان شخص کی چھوٹی بیٹی والد سے لپٹی ہوئی ہے اور مشتعل افراد سے والد کو چھوڑنے کی درخواست کررہی ہے۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارکنوں کی گرفتاری پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں پولیس کے ’سمجھانے‘ پر وہاں سے چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں