جہانگیر کے نام پر ہونیوالی تنقید پر کرینہ کا ردعمل آگیا

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے دوسرے بیٹے جہانگیر کے نام پر ہونے والی تنقید پر کرینہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی کتاب ’کرینہ کپور خانز پریگنینسی بائبل‘ میں دوسرے بیٹے کا نام بتایا جو انہوں نے جہانگیر رکھا ہے۔ نام سامنے آتے ہی بھارت میں سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ان کے بیٹے کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک مثبت سوچ رکھنے والی خاتون ہونے کے ساتھ اپنی زندگی میں انتہائی خوش اور مطمئن ہوں، عالمی وبا کورونا کے دوران بھی میں خوشیاں پھیلانا چاہتی ہوں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکاروں کو آسانی سے ٹارگٹ بنا کر ان پر تنقید کی جاتی ہے لیکن میں کسی قسم کی منفی باتوں اور ٹرولنگ کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر بھی بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں