یومِ آزادی پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، پاکستانی عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھی پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں