بھارت میں اپوزيشن رہنما راہول گاندھی سمیت 23 افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کردیے گئے۔
راہول گاندھی کے علاوہ سات اور اکاؤنٹس بھی کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے تھے۔
ٹوئٹر ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ، متنازع مواد ہٹانے کے بعد اکاؤنٹس بحال کردیے جائيں گے۔
کانگریس نے ٹوئٹر کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ کانگریس رہنماؤں نے بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار ہونےوالی 9 سالہ دلِت بچی کے خاندان کی تصاویر شیئرکیں تھیں۔
دوسری جانب کانگریس کے حامیوں نے ٹوئٹر کے اس اقدام کیخلاف راہول گاندھی کی تصویر کو اپنی پروفائل پکچر بنانا شروع کردیا ہے۔