پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلےٹسیٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے روز 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ جیسن ہولڈر 58 اور کیمار روچ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں پر 251 رنز اسکور کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔