کراچی کی سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں ملزم کو 12 سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔
لڑکی کو ہراساں اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے مجرم عمران پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مجرم عمران پر لڑکی کو ہراساں، بلیک میل اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کاالزام تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم نے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔