پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 72 افراد انتقال کر گئے اور 3669 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3669 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وبا سے 72 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 2 ہزار 79 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2218 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 13 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88588 ہے۔