لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے حساس ادارے کے جعلی اہلکار کو پکڑلیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک لاہور عارف بٹ کے مطابق پنجاب سوسائٹی کے قریب ایک لوڈر رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن نے روکا تو اس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہرکیا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کے کوائف کی جانچ پڑتال پر وہ جعلی ثابت ہوئے جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مزید کارروائی کے لیے ملزم ارسلان کو رکشہ سمیت متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا۔