امریکی عوام کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ

امریکا نے اپنے عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کے 8 ماہ بعد ایک بوسٹر ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک سے متعلق حتمی فیصلہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کرے گی جب کہ سب سے پہلے بوسٹر یا ویکسین کی تیسری خوراک شعبہ صحت کے کارکنوں کو اور اس کے بعد بزرگ افراد کو لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تیسری خوراک فائزر، بائیو این ٹیک یا موڈرنا کی دو خوراکیں لینے والوں کو لگائی جائے گی۔

امریکا میں فائزر اور موڈرنا کی پہلی خوراک پچھلے سال دسمبر میں دینا شروع کی گئی تھی، جنوری کے اختتام تک 50 لاکھ امریکی شہری فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوا چکے تھے جو ستمبر میں تیسری خوراک حاصل کر سکیں گے۔

جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک ہی خوراک کو کافی قرار دیا گیا تھا مگر اب اس کی بھی ایک اور خوراک لگائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں