پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر یوٹیوبر زید علی کی جانب سے حال ہی میں بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔
زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں یوٹیوبر کو بچے کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔
زید علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 18 اگست 2021 کو ہمیں ازیان علی زید سے نوازا گیا۔
انہوں نےاپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کو شادی کی سالگرہ کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا