شکر گڑھ: جانوروں کی رسی کھولنے پر جھگڑا، فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

شکر گڑھ میں معمولی جھگڑے پر پڑوسی نے فائرنگ کر کے اپنے ہمسائے کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شکرگڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز کے ماموں فیاض کا اپنے پڑوسی سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہوا جس میں فیاض خان زخمی ہو کر تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا غصہ اس پر بھی ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں راستے سے گزرنے والے 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء نے کچہری چوک پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے خاتون سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پھر متاثرین احتجاج ختم کر کے اپنے مقتولین کی تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے سلطان پور روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں